معرفۃ الضاد
نام کتاب: معرفۃ الضاد نام مصنف: مولانا عبد الواحد خلیلی صفحات: 72 آن لائن تقسیم کار: صراط پبلیکیشنز، بھوج پور مرادآباد، یوپی کیا ہے اس رسالے میں؟ حرف ضاد صوتی طور پر ظاء کے مشابہ ہے یا دال کے؟ یہ ایک اہم سوال ہے۔ آپ کو اس طرح کے افراد بھی مل جائیں گے جو اس کو مشابہ ظاء ادا کرتے ہیں اور ایسے افراد بھی مل جائیں گے جو اس کو مشابہ دال ادا کرتے ہیں۔ اور دونوں کے پاس کچھ نہ کچھ ایسے نکات ہیں جن کو بنیاد بناکر ان میں سے ہر طبقہ اپنی بات کو ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ لیکن درست کیا ہے؟یہ رسالہ اسی سوال کا جواب ہے۔ اس رسالے میں حضرت مولانا قاری عبد الواحد صاحب قبلہ نے پچیس سے زائد معتبر و مستند کتب کے حوالہ جات سے اس حقیقت کو اجاگر کیا ہے کہ اگرچہ ضاد، ظاء اور دال تینوں الگ الگ حروف ہیں اور ان میں سے کسی کو بھی دوسرے کی جگہ پڑھنا ترتیل کی رعایت کو نظر انداز کرنا ہوگا۔ اس طرح ضاد کی جگہ نہ ظاء پڑھا جا سکتا ہے اور نہ دال، لیکن پھر بھی ضاد کی مشابہت ظاء کے ساتھ...