جب نحو آپ کو الجھا دے
نحوی اصطلاحات کے حل اور علم نحو میں بصیرت پیدا کرنے والی انمول معلومات پر مشتمل بے مثل کتاب یہاں امیزن سے خریدیں ڈائریکٹ خریدنے کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں: 9927187748 استاذ الاساتذہ، خیر الاذکیا حضرت علامہ و مولانا محمد احمد مصباحی سابق صدر المدرسین الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور کی رائے یہ کتاب عزیز القدر مولانا سرفراز احمد مصباحی استاذ جامعۃ المدینہ نیپال گنج کی کاوشِ فکر و قلم ہے۔ یہ چند قسموں پر منقسم ہے: (1)کلمات و اصطلاحات کی استعمالی صورتیں (2) مثالوں میں دی گئی عبارات کی نحوی تراکیب (3) فروق نحویہ (4) ترکیبی شبہات کا ازالہ (5) کیا کہیں اور کیا نہ کہیں (6) نحوی پہیلیاں (7) صرفی پہیلیاں۔ میں نے محسوس کیا ہے اس میں جو مسائل دیے گیے ہیں ان میں اکثر وہ ہیں جن کی صراحت ہماری درسی کتاب : نحومیر، ہدایۃ النحو، شرح مائۃ عامل، کافیہ اور شرح جامی وغیرہ میں نہیں ملتی، خصوصاً اس کتاب کی ترتیب کے ساتھ تو ان کا ذکر یقیناً نہیں۔میں نے اس کتاب کی بہت ہی بحثوں کو پڑھا ہے ۔ عزیز موصوف کا علمی شغف اور ذوق مطالعہ قابل تحسین ہے کہ انھوں نے درسی کتب اور ان کی شروح و حواشی سے آگے ...