اشاعتیں

مضامین لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

انڈے کی کریٹ اور حامد

تصویر
از قلم : سرفراز احمد عطاری مصباحی حامد اور محمود بہت اچھے بچے ہیں اور سچے دوست بھی، ان کا اسکول آنا جانا ہمیشہ ایک ساتھ ہی ہوتا ہے ، یہاں تک کہ پڑھنا لکھنا بھی، سونے پر سہاگہ یہ کہ دونوں محنتی اور باادب اور اخلاق مند ہیں، اسی وجہ سے اسکول کے تمام اساتذہ کو محبوب اور ہر طالب علم کے عزیز بھی۔ ہرکام وقت پر اور سلیقہ سے کرنا ان کے اندر خاص بات ہے،  روزمرہ کے معمولات کے ساتھ زندگی کا گزر بسر جاری تھا اچانک حامد کے والد جامی خان کی طبیعت خراب ہوگئی حتی کہ ان کو اسپتال میں ایڈمٹ ہونا پڑا، کافی دن بستر علالت پر گزر گئے ، نتیجہ یہ ہوا کہ اخراجات کے مسائل ہوگئے، حامد سے دیکھا نہ جاتا مگر والد صاحب کی مسلسل علالت اس کی پڑھائی میں رکاوٹ نہ بنی، لیکن جب دوائی وغیرہ کی وجہ سے اخراجات مزید بڑھ گئے تو اب حامد نے پڑھائی کے ساتھ کچھ کام کرنے کا فیصلہ کیا، یہ اس کے لیے ایک غیر معمولی اقدام تھا، جس کے بارے میں اس نے اس سے پہلے کبھی سوچا بھی نہ تھا، طریقہ اس نے یہ اپنایا کہ تھوک کی دکان سے انڈے کی کیریٹ خریدتا اور فٹکر دکان داروں کو بیچ دیتا ، یوں اس نے پڑھائی بھی جار...